خیبرپختونخوا پولیس پر دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ اس دوران 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، دہشتگردی کے یہ واقعات صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقوں متنی میں پولیس چوکی ادیزئی اور حسن خیل پولیس سٹیشن، دیر بالا اور جمرود میں پیش ائے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں پولیس تھانہ حسن خیل اور 2 پولیس چوکیوں پر حملے پسپا کر دیئے گئے، جبکہ اس دوران ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
تھانہ حسن خیل پر دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت ابوبکر کے ن ام سے ہوئی جبکہ ایک اہلکار ہارون زخمی ہوا ہے۔ پشاور کے نواحی علاقے کوہاٹ روڈ پر متنی میں پولیس چوکی ادیزئی اور حسن خیل پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں نے بیک وقت حملہ کیا، جس کا پولیس نے جوانمردی سے مقابلہ کیا۔
دوسری طرف دیربالا میں دہشت گردوں نے کیو ار ایف موبائل پر حملہ کیا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اپریشن شروع کردیا۔ اس حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج ڈی ایچ کیو دیر بالا میں کیا جا رہا ہے۔
ضلع جمرود کے سخی پل چیک پوسٹ پر بھی عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ ہوا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف سی اور پولیس کے مشترکہ چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، اس موقع پر پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی کی بدولت ان کے دانت کھٹے ہو گئے۔
پشاور کے علاقوں ناصر باغ (چوکی سخی پل) اور متنی (چوکی ادیزئی) میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے کیے گئے، تاہم پولیس کے بہادر جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں حملے ناکام بنا دیے۔
چیک پوسٹوں اور تھانوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پولیس مکمل الرٹ ہے۔
ضلع بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں مزانگہ پولیس چوکی پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے، جس میں پولیس اہلکار محفوظ رہے، پولیس جوانوں کی فوری جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا۔
ضلع چارسدہ میں پولیس سٹیشن نستہ کی حدود میں واقع ترلاندی پولیس چوکی پر آج صبح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا، تاہم ہیڈ گرینیڈ کے اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے خیبرپختونخوا پولیس پر دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ اس دوران 9 افراد زخمی ہوئے ہیں.
دوسری طرف ضلع بنوں میں تختی خیل اور جانی خیل سیکورٹی پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، تاہم اس ڈرون حملے میں دونوں پوسٹوں پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پختونخوا پولیس پر دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید جبکہ اس دوران 8 افراد زخمی
