ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آل پارٹی کونفرنس کے بعد کہا کہ قبائلی اضلاع کے 300افراد فوری پولیس میں بھرتی کیا جائے گا، جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سرحد کی سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے، اپنی فورسز تعینات کریں، جبکہ خیبرپختونخوا پولیس دیگر علاقوں کی سیکیورٹی سنبھال لے گی۔
آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے 300افراد فوری پولیس میں بھرتی کئے جانے کی منظوری دیدی گئی ہے، جبکہ ڈرونز کے ذریعے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں دہشت گردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی ، تاہم کسی قسم کے اپریشن کی اجازت نہیں دینگے، لوگوں کیساتھ جو وعدے کئے گئے تھے، وہ پورے نہیں ہوئے، جس سے مایوسی میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس قطعی نہیں مانتے، ہم اس فیصلے کیخلاف ہیں، جبکہ کسی بھی فیڈرل فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے، اس موقع پر انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ بارڈر پر افغانستان کیساتھ ہماری تجارت بحال کی جائے۔
اے پی سی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور محسن نقوی ہمارے صوبے کے مسائل نہیں جانتے، افغانستان وفد بھیج کر ہمارے صوبے کو نظر انداز کرنا ذیادتی ہے۔
یاد رہے کہ صوبے میں امن و آمان کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی، پی ٹی آئی پی اور جے یو ایی س کے رہنماوں نے شرکت کی، اس سے قبل متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی میں شرکت سے انکار کیا گیا تھا، تاہم اس موقع پر جماعت اسلامی نے اجلاس میںشرکت کا اعلان کیا.
اے پی سی میں سیاسی قائدین ، علما، تاجروں اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندے شریک ہوئے، اور اپنی آرا سے اجلاس کو نوازا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کی صدارت میں آل پارٹیز کانفرنس میں صوبائی کابینہ اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہیں. آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا مقصد امن و امان کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے.
کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے امن و امان کے حوالے سے ایک مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل طے کیا کیا، شرکاء کو امن و امان کے لئے صوبائی حکومت کی کوششوں اور اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی، ترجمان وزیراعلیٰ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے انکار کے باوجود اے پی سی کا انعقاد اہم عوامی معاملات پر مشاورت کے لیے ہے.
آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب شریک ہوئے، جبکہ ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم، قومی وطن پارٹی کے ہاشم بابر ، جے یو آئی س کے سربراہ عبد الحق بھی شریک ہوئے، وزیراعلی ہاوس میں ہونے والی اے پی سی میں سابق گورنر خیبرپختونخوا شا فرمان اور شوکت اللہ سمیت تاجر برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی.
قبائلی اضلاع کے 300افراد فوری پولیس میں بھرتی کئے جائے،آل پارٹی کونفرنس













