سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں کا نجو ایئر پو رٹ پر 6ستمبر یو م دفاع کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مہما ن خصو صی ملا کنڈ آرمی ڈویژن کے جی او سی میجر جنر ل خا لد سعید تھے اس کے علاوہ کمشنر ملا کنڈ ڈو یژ ن ظہیر السلام ،آرمی افسران ، سوات کے شہدا کے اہل خانہ اورمختلف سکو لو ں کے بچو ں نے حصہ لیا ۔جس میں بچو ں نے ملی نغمے تقاریر اور مختلف خا کے پیش کیے ۔ آرمی کے جو انو ں نے یو م دفا ع کے حوالے سے ڈرل پریڈ کی ۔ جی او سی ملا کنڈ آرمی ڈو یژن نے پرچم کشا ئی کی ،یا د گارشہدا پر پھو ل چڑھا ئے اور سلا می پیش کی ۔ جی او سی ملا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل خا لد سعید نے کہا کہ 6ستمبرہما ری عسکری تا ریخ کا اہم دن ہے یہ دن ہمیں جنگ ستمبر کے ان کے دنوں کے یاد دلا تا ہے جب پاکستان مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جہاریت کے خلاف اپنے آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا تھا اس دن بہادر پاکستانی شہریوں نے اپنی مسلح افوا ج کیساتھ یکجہتی کا مثالی مظاہر ہ کیا ۔