پشاور()وفاقی حکومت کی جانب سے 100روزہ پلان پرمحکمہ صحت نے آئنداہ پانچ سال کیلئے اقدامات تجویز کرنے کیلئے مسودے پر کام شروع کردیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سوروزہ پلان کے سلسلے میں تمام سرکاری محکموں کو اپنے متعلقہ شعبوں میں اصلاحات اور سفارشات تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت نے گزشتہ روز مسودے پر کام شروع کردیا ہے جس کی روشنی میں صحت کے شعبے میں آئندہ پانچ سال میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبے تجویز کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی2022تک کی حکمت عملی پر بھی غور کیاجائیگا ۔بتایا گیا ہے کہ مسودے پر کام مکمل کرنے کے بعد اس پر نظر ثانی کی جائیگی جس کے بعد اسے صوبائی حکومت کے