سوات میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا قیام خوش آئند اقدام ہے،ینگ انجینئر
سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا قیام خوش آئند اقدام ہے ، اس سلسلے میں مرکزی صوبائی رہنماؤں جن میں چیئرمین، وائس چیئرمین اورڈپٹی رجسٹرار جہانزیب خان کے مشکورہیں ، جنہوں نے بھرپور جدوجہد کرکے سوات میں پاکستان انجینئرکونسل کاقیام عمل میں لایااورانجینئروں کے مشکلات جن میں لائسنس کی تجدید، تنسیخ ودیگر معاملات کیلئے پشاور جاناپڑتاتھا، اب پاکستان انجینئرنگ کونسل کاسوات میں قیام سے تمام مسائل حل ہونگے ، تفصیلات کے مطابق سوات میں ینگ انجینئرکیجانب سے جدوجہد کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل نے سوات میں اپنے آفس کے قیام کا اعلان کیا اوراس سلسلے میں تمام ضروری کارروائیاں مکمل کرکے کام کرآغاز کردیا، انجینئرنگ کونسل کے قیام سے تمام انجینئروں اورٹھیکیداروں کے مشکلات کے پیش نظر ینگ انجینئرایسوسی ایشن نے جدوجہد کی جن کی بدولت پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مرکزی رہنماؤں اورصوبائی رجسٹرار جہانزیب خان نے سوات میں اپنے آفس کے قیام کااعلان کیاآفس کے قیام سے سوات کے تمام انجینئروں اورٹھیکیداروں کوبائیومیٹرک طریقے سے لائسنس کی تجدید، تنسیخ اوردیگرامور سوات آفس میں طے کئے جائینگے۔ اس سلسلے میں ینگ انجینئرایسوسی ایشن کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، ینگ انجینئرنگ ایسوسی ایشن نے مرکزی اورصوبائی قائدین کاشکریہ اداکیا جن کے کوششوں سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کاقیام وجود میں آیاجس پر سوات کے تمام انجینئرحضرات اورٹھیکیداران نے خوشی کااظہار کیااوراسے سوات کیلئے ایک بہترین کاوش قراردیا۔