خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ، گلیات میں مزید 31ہوٹل سیل کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری ویژن "گڈ گورننس روڈ میپ” کے تحت سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف کارروائیوں کے دوران گلیات میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈائون کیا گیا۔
محکمہ سیاحت کے مطابق ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول جی ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا اس موقع پر خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز مالکان کے شناختی کارڈ ضبط کئے گئے ۔
محکمہ سیاحت کے حکام نے بتایا کہ گلیات میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ، مزید 31ہوٹل سیل














