اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب سمیت تحریک انصاف کے 18رہنما اشتہاری قرار دے دیئے۔
عدالت کی جانب سے عمر ایوب، شبلی فراز، احمد چھٹہ ،کنول شوزب، راشد شفیق، زر تاج گل، رائے مرتضی، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ، محمد جاوید اور چوہدری آصف، بلال اعجاز، شکیل احمد خان، محمد اشرف خان کے اشتہار جاری کر دیئے گئے۔
اے ٹی سی راولپنڈی کی جانب سے ملزمان کے اشتہار مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں جاری کئے گئے، اس سے پہلے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے تھے، جس کی عدم تعمیل و حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق عدالتی اشتہار رپورٹ داخل ہونے پر عدالتی مفرور قرار دینے کی کاروائی کا آغاز ہوگا، جبکہ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اشتہار پر 18اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی۔ یاد رہے کہ ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیئے۔