پشاور:خواجہ سراؤں نے ہرا سانی اور ضلع بدری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی ۔
درخواست میں آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری، وفاقی وزارت قانون، ڈی پی او صوابی، ڈی آئی خان، بنوں اور ڈی پی او بونیر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے کہنے پر خواجہ سراؤں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، پولیس نے خود شکایت کنندہ بن کر خواجہ سراؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔
درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت شہریوں کو ملک کے کسی بھی حصے میں آزاد رہنے کا حق حاصل ہے2024 سے 2025 تک خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا، پولیس کی جانب سے تنگ کرنا معمول بن گیا ہے۔
صوابی، بنوں، ڈی آئی خان اور ہری پور سے خواجہ سرائوں کو ضلع بدر کیا جا رہا ہے، درخواست میں ہراسانی اور ضلع بدری کے خلاف حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔
خواجہ سراؤں نے ہرا سانی اور ضلع بدری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کردی














