پشاور(خصوصی رپورٹر)صوبائی حکومت نے اکتوبر میں آٹھ مہینے کا بجٹ پیش کرنے کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں فنانس اور پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے نئے صوبائی بجٹ میں سیاحت ، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ میں ان کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ مختص کرنے پر مشاورت جاری ہے ۔