سوات (مارننگ پوسٹ) سوات پولیس مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں پر کنٹرول میں ناکام ، عوام راتوں کو چوکیداری پر مجبور ، عوام میں سخت غم وغصہ اور تشویش کی لہر ، ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں اور خاص کر گلکدہ ، سیدو شریف ، لنڈیکس ، ملوک آباد ، رنگ محلہ اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پر اسرار سرگرمیاں جاری ہے اور ٹولیوں کی شکل میں چوروں کا منظم گروپ رات بھر ان علاقوں پر گشت کرتے ہوئے لوگوں کی گھروں پر پتھر پھینک رہے ہیں اور دروازوں پرد ستک بھی دی جارہی ہے جس سے رات بھر شہر اور نواحی علاقوں میں نہ ختم ہونے والے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے جبکہ پولیس حکام صرف صفائیاں پیش کرنے تک محدود ہوگئی ہے ، شہر اور نواحی علاقوں میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں کے وجہ سے عوام چوکیداری پر مجبور ہوگئے ہیں اور دن بھر محنت مزدوری کے بعد رات کو پہرے دے رہے ہیں ، مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سوات پولیس مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں چوروں کی پراسرار سرگرمیوں پر کنٹرول میں ناکام
