سوات(مارننگ پوسٹ) تحصیل کبل کے پہا ڑی علا قہ مانڑئی جبہ میں نامعلوم وجوہا ت کے بناء پر آگ بھڑک اُٹھی، دو خواتین جاں بحق متعدد جانور ہلا ک، 5کمروں پر مشتمل مکان مکمل طورپر تباہ ، نقد اور زیوارات سمیت گھریلو سا ما ن راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ، لا کھوں کا نقصا ن ، حکومت سے امداد کی اپیل تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رات 12بجے تحصیل کبل یو سی ٹال کے علا قہ ما نڑئی جبہ میں نامعلوم وجو ہا ت کے بنا ء پر بخت روان نا می شخص کے گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں مسما ۃ رضیہ زوجہ علیم با چا اور سلمیٰ دختر بخت روان جل کر جا ں بحق ہو ئے جبکہ متعدد جانور بھی ہلا ک ہو گئے ۔ 5کمروں پر مشتمل مکان بھی مکمل طور پر تبا ہ ہو ا جس میں موجودہ نقد روپے، زیوارات اور تمام گھریلوں سا مان جل کر راکھ کا ڈھیر بن کر لا کھوں کا نقصا ن ہو گیا اہلیان علا قہ نے حکومت وقت اور انتظامیہ سے متا ثرہ شخص کے سا تھ تعاون کی اپیل کر دی ہے۔
مانڑئی جبہ میں نامعلوم وجوہا ت کے بناء پر آگ بھڑک اُٹھی، دو خواتین جاں بحق متعدد جانور ہلا ک
