سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں چوروں کی کارروائی اور امن قائم کرنے کے لئے مقامی لوگوں کا احتجاج چوروں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سوات مینگورہ نشاط چوک میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے چارٹ اٹھارکھے تھے جن پر چوروں کے خلاف موثرکاروائی کامطالبہ کیاگیاتھا، سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ذاہدخان نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں دہشت گردی سے قبل بھی اسطرح کے واقعات اور پراسرار واقعات رنما ہورہے تھے اب بھی سوات کے مختلف علاقوں میں مختلف گروہ ٹولیوں کے شکل میں رات کو گھروں پر پتھر برساتے ہیں دروازے کھٹکتاتے ہیں اور چوری کی ورداتیں کرتے ہیں جن پر مقامی پولیس اور انتظامیہ نے آنکھیں بند کررکھی ہے انہوں نے کہاکہ سوات کی امن وامان یکو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دینگے اگر پولیس اور انتظامیہ نے موثرکارروائی نہیں کی تو اس کے خلاف سخت احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرینگے ، اس موقع پر ننگولئی سے تعلق رکھے والے فتح اللہ خان نے کہاکہ ایک سازش کے تحت سوات کی امن وامان کو خراب کیاجارہاہے پولیس کی ریٹ کو ایک بھارپھر چینلج کیاجارہاہے اور افراتفری پھیلائی جارہی ہے اس کا تدارک ہونا چاہیں انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کے ساتھ ہیں اور ہرقسم کی امن دشمن عناصرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عام لوگ مجبورہے کہ اپنے گھروں کی چوکیداری کریں جوکہ سراسر زیادتی ہے۔ مظاہرین نے دہمکی دی اگر سوات میں چوروں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ سوات دیگر علاقوں تک پھیلا دیاجائیگا۔
سوات میں چوروں کیخلاف کارروائی اور امن قائم کرنے کے لئے مقامی لوگوں کا احتجاج
