سوات(مارننگ پوسٹ)ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ریجن محمد سعید وزیر نے کہا ہے کہ سوات میں مکمل امن ہے اور چوروں کی سرگرمیوں کے حوالے سے صرف افواہیں گردش کر رہی ہے ،مٹہ سمیت پورے ڈویژن میں گشت کے نظام کو موثر بنادیا ہے ،اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل طور پر امن و امان کی صورت حال بہتر ہے اور سوات میں چوروں کی سرگرمیاں صرف افواہوں تک محدود ہے ابھی تک سنگل کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ سمیت ضلع سوات اور ڈویژن بھر میں گشت کا نظام موثر کردیا ہے اور پولیس رات بھر شہری اور بالائی علاقوں میں گشت کرتی ہے اور عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ افواہوں کے وجہ سے ضلع بھر میں رات کو تمام اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے اور مخصوص علاقوں میں رات کو ناکہ بندیاں بھی کی جاتی ہے جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جبکہ اس سلسلے میں ڈی پی او کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقے کی خود نگرانی کریں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں کیونکہ اس علاقے کے عوام نے اس امن کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہے اور انہی قربانیوں کی بدالت آج مکمل امن قائم ہے انہوں نے کہا پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور مٹہ اور دیگر علاقوں میں خصوصی گشتی پارٹیاں تشکیل دے دی ہے اور ایس پی کی نگرانی میں ان علاقوں میں پوری رات گشت جاری رہتا ہے اسلئے عوام اس طرح کے افواہوں پر کان نہ دھریں اور پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں ۔