سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں بیگم کلثوم نواز کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ،ضلع ناظم سمیت بڑی تعدادمیں ناظمین ،ضلع و تحصیل کونسلران اور عوام کی شرکت ،گزشتہ روز مینگورہ میں سابق خاتون اول مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ضلع ناظم سید محمد علی شاہ سمیت بڑی تعداد میں وویلج ناظمین ،ضلع و تحصیل کونسلران اور عوام نے شرکت کی اس موقع پر مرحومہ کی روح کی ایصال ثواب کیلئے دعا خوانی بھی کی گئی۔