سوات(مارننگ پوسٹ نیوز) ملاکنڈ ڈویژن کے وکلاء کابلوچستان میں وکلاء اور دیگر کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے پر عدالتوں سے مکمل ہڑتال ،وکلاء عدالتوں حاضر نہیں ہوئے، تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلان پر بدھ کے روز ملاکنڈڈویژن کے سات ضلعوں میں بلوچستان وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایف آئی آردرج کرانے پر وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ رہا ، ملاکنڈ ڈویژن ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شمشیر علی خان ایڈوکیٹ نے میڈیاکو بتایاکہ بلوچستان بارکے وکلاء نے سوات کے وکلاء اور لوگوں پر بے جا ایف آئی در ج کرانے پر احتجاج کیاتھا اور عدالتوں سے بائیکاٹ کیاتھا توآج ہم نے ان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے طورپرتمام عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ وکلاء اور دیگر افراد پر بے جا ایف آئی آر فوری طور پرواپس لیاجائے۔ اس طرح ملاکنڈ ڈویژن میں سینکڑوں عدالتوں میں وکلاء نے مقدمات کی پیروی نہیں کی