سوات (مارننگ پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے سینئر نائب صد ر سید اکبر شاہ لالہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا دامن صاف ہے ان پر لگائے گئے الزامات محض الزامات ہے ۔عدالت نے ان کو بری کردیا ہے ن لیگ کے کارکنان اور قائدین میں ایک نیا ولولہ اور جذبہ پیدا ہوا ہے ۔موجودہ حکومت غریبوں پرمہنگائی کا بم گراکر ان سے جینے کا حق چھین رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار کرتے ہی مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کردیا ہے سوئی گیس ،بجلی اور پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب دشمن کا ثبوت دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوامی حکومت تھی اور غریبوں کا خاص خیال رکھا گیا جبکہ ملک کو معاشی طور پر بھی مستحکم بنایا گیا لیکن پی ٹی آئی نے برسرا قتدار آتے ہی غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی حق وصداقت کی جیت ہے ۔ن لیگ کے کارکنان اور قائدین نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
موجودہ حکومت غریبوں پرمہنگائی کا بم گراکر ان سے جینے کا حق چھین رہی ہے،سید اکبر شاہ لالہ
