پشاور(آن لائن)مہاجرین کو شہریت دینے کے فیصلے کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین اوربنگالی مہاجرین کی تفصیلات وفاق کو ارسال کردی گئیں۔ خیبر پختونخوا اور ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی تعداد 12لاکھ سے زائد ہے ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں کوئی افغان مہاجرکیمپ موجود نہیں جبکہ صوبے میں افغان مہاجرین کے 7کیمپس موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بہاری پشاو ر کے علاوہ ابیٹ آباد میں بھی رہائش پذیرہیں تاہم زیادہ تعداد پشاور میں 500گھرانوں پر مشتمل ہے ۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے بھی افغان مہاجرین کو شہریت دینے کی حمایت کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ لاکھوں افغانی ٹیکس نیٹ میں آ جائینگے ۔ صوبائی حکومت کی مہاجرین کی درجہ بندی کرنے اور صرف پاکستان میں رہائش کے خواہشمند افغانیوں کو شہریت دینے کی تجویز زیر غور ہے