خیبر پختو نخوا حکو مت نے خیبر پختو نخوا پو لیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 56 کے تحت ایڈو کیٹ جہا نزیب نفیس کو چیئر مین ڈسٹر کٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات جبکہ عبد المالک کو و ائس چیئر مین ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات تعینا ت کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ اور قبا ئلی امو ر سے جا ری کر دہ نو ٹیفیکیشن کے مطا بق ڈسٹر کٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے ممبران نے متفقہ طو ر پر یہ انتخاب کیا۔ چیئر مین اور وائس چیئر مین مذکو رہ ایکٹ کے تحت وضع کر دہ فرائض و ذمہ داری کو ادا کر ینگے۔ کمیٹی کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کی تقرری کا دورانیہ 2 سال کیلئے ہو گا اور وہ دوسری با ر منتخب ہو نے کے اہل نہیں ہو نگے۔ چیئر مین کمیشن کے تمام اجلا سوں کی سربراہی کر ئینگے جبکہ انکی غیر موجودگی میں وائس چیئر مین اجلا س کے سر براہ ہو نگے۔ دریں اثنا حکو مت خیبر پختو نخوا نے لو ئر دیر پبلک سیفٹی کمیشن کے ممبر ملک محمد زیب خا ن اور غلا م حسین کی ممبر شپ منسو خ کر تے ہو ئے عنا یت اللہ خان اور عزیزالر اشد سر حد ی کی بحیثیت ممبر تعینا تی کر دی ہے