پشاور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے گورنر ہاؤس پشاور کے دروازے فیملیز کے لیے کھول دیئے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ بروز اتوار (آج) صرف مقامی گرلز کالجز کی طالبات کو گورنر ہاوس کی سیرکرائی گئی۔پشاور گورنر ہاؤس ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلا رہے گا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ گورنر ہاوس سے متعلق اعلان کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی لیکن انہیں اندر داخلے کی اجازت نہیں مل سکی جس کے بعد وہ مایوس لوٹ گئے۔