وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے مزید9ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے جاری اعلامیہ کے مطابق این اے3سوات سے منتخب سلیم الرحمان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے پارلیمانی امور، این اے 5دیر اپر سے صاحبزادہ صبغت اللہ کو پارلیمانی سیکرٹری برائے پوسٹل سروسز، این اے 7لوئر دیر سے محمد بشیر خان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری، این اے 12بٹگرام سے شہزادہ محمد نواز الائی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، این اے13مانسہرہ سے صالح محمد کو پارلیمانی سیکرٹری برائے واٹر ریسورسز، این اے 23چارسدہ سے ملک انور تاج کو پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار، این اے 29پشاور سے ناصر خان موسیٰ زئی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے اسٹبلشمنٹ، این اے 33ہنگوسے خیال زمان کو پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم اور این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان سے محمد یعقوب شیخ کو پارلیمانی سیکرٹری برائے معاشی امور مقرر کر دیاگیا ہے