سوات (مارننگ پوسٹ) پی کے 7ضمنی الیکشن سے آزاد امیدوار سعید خان نے وقت سے پہلے دھاندلی پکڑ لی ، سعید خان نے پورے ساتھیوں کے ساتھ الیکشن کمیشن پہنچ گئے ، ایل ایچ ڈبلیو کے ذریعے خواتین کا ڈیٹا اکھٹا کرتے ہوئے موقع پر دھر لی گئی ایک دن قبل علیگرامہ میں بھی مذکورہ خواتین کو پی ٹی آئی امیدوار کے لیے دیٹا اکھٹے کرتے ہوئے دیکھی گئی تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 7سے آزاد امیدوار سعید خان کو اطلاع ملی کہ علاقہ گالوچ میں سرکاری خواتین ملازمین ( ایل ایچ ڈبلیو) تحریک انصاف کے امیدوار کیلئے خواتین سے ڈیٹا اکھٹے کرتے ہوئے ان کو مذکورہ امیدوار کو ووٹ دینے کی کوشش کی جارہی ہے اس سلسلے میں سعید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی سرکاری ملازمین (خواتین ) کی طرف سے علاقہ گالوچ میں گھریلوں خواتین کا ڈیٹا اکھٹے کرتے ہوئے ہم نے پوری ثبوت حاصل کر دی ہے اور اس ثابت کے ساتھ الیکشن کمیشن سوات پہنچ کر ان کو درخواست دیدی ہے تاکہ الیکسن کمیشن کے قانونی تقاضے پورے کئے جاسکے سعید خان نے واضح کیا کہ الیکشن سے قبل دھاندلی ہے جو ہم نے بے نقابب کر دیا ہے اور خواتین سرکاری ملازمین کو ایک امیدوار کیلئے استعمال کرنے کو بے نقاب کر دی اہے انہوں نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے فوری ایکسن لینے کا مطالبہ کیا۔
واسامینگورہ کے واٹر سپلائی انچارج تاج ملوک خان ریٹائرڈ ہوگئے
پی کے 7ضمنی الیکشن سے آزاد امیدوار سعید خان نے دھاندلی پکڑ لی
