سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے یتیم خانہ (مسکن ) سیدوشریف میں صفائی کے ناقص انتظامات ،درجنوں یتیم بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف،کوئی پوچھنے والا نہیں ،اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ،ذرائع کے مطابق سوات کے یتیم خانہ (مسکن ) سیدوشریف میں صفائی کے ابتر صورتحال کی وجہ سے درجنوں یتیم بچے تیز بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں بیماری کی وجہ سے یتیم بچیوں کے بالوں میں جویں پڑگئیں ہیں لیکن (مسکن )کے انتظامیہ بچوں کے صفائی پر توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے یتیم بچوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے عوامی حلقوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات سے اپیل کی ہے کہ مسکن کے معصوم بچیوں کیلئے صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر اقدامات بھی اُٹھائیں اگر بروقت اقدامات نہیں کئے گئے تو بچیوں کی صحت مزید خراب ہو نے کا خد شہ پیدا ہو سکتا ہے۔