سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں چارباغ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی،ڈیلران کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل حبیب اللہ اور ایس ایچ او تھانہ چارباغ محمد ایاز کے مطابق ملزم علاؤالدین ولد چھوٹا خان ساکن بوڈیگرام مٹہ حال ماتوڑ چارباغ کے قبضے سے 236 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔منشیات فروش محمد ایاز عرف نرے ولد صاحب زر ساکن چم چارباغ کے قبضے سے 425گرام چرس برآمد کرکیاس کے انکشاف پر مشہور ڈیلر فروش حیات خان ساکن ٹھیکداری سے خریدنے پر دونوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے اسی طرح منشیات فروش معاذ خان ولد گوہر علی ساکن ودانہ گورتئی منگلور کے قبضے سے 360 گرام چرس برآمد کرلی گئی جس نے انکشاف کیا کہ چرس مشہور منشیات فروش عارف ولد حنیف الرحمن ساکن ودانہ گورتئی سے خریدی گئی ہے جس پر ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے