صوبائی حکومت نے سوات کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے 90کروڑ روپے مالیت کا نیا منصوبہ شروع کرنے پر غور شروع کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوانے تجاویز صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کے لئے گرین پاکستان پروگرام سے فنڈز مہیا کئے جائیںگے جبکہ منصوبہ 2018سے لیکر 2021تک جاری رہے گا منصوبے کے تحت دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ کے کنارے آباد علاقوں میں پودے لگانے اور ماحول کے تحفظ کے لئے دیگر اقدامات اٹھائے جائیںگے صوبائی حکومت منصوبے کا جائزہ لینے کے بعد اس کی منظوری دینے کافیصلہ کرے گی۔
سوات کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کے لئے 90کروڑ روپے مالیت کا نیا منصوبہ زیر غور
