سوات کی تحصیل کبل ميں پہاڑ جنات کی بستی کے طور پر مشہور ہيں ۔مٹی کی پہاڑی میں خوف کے سائے منڈلاتے ہیں ۔

سوات کے  گاؤں سرسينئي ميں مٹي کي  صديوں پراني پہاڑياں پراسرار کہانياں اپنے دامن ميں سميٹے ہوئے ہے۔مقامي افراد کے مطابق اس سنسان علاقے پرجنات کی حکومت رہي۔

گاؤں والوں کا ماننا ہے کہ یہاں پر کبھي موسیقی سنائي ديتي ہےتو کبھي چیخنے چلانے کی آوازیں گونجتي ہيں۔

پہاڑي آئین کمر میں مختلف اقسام کے پرندے اور جانور بھي بستے ہيں۔جنات کی سلطنت کہلانے والا آئین کمر صدیوں سے خوف اوردہشت کی علامت ہے۔ آج بھی اس کمر سے ہر گزرنے والے پر خوف طاری ہوجاتا ہے ۔