سوات(مارننگ پوسٹ)مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن پنشنز میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ادویات کی قیمتیں پچاس سے ایک سو اسی فی صد تک بڑھ چکی ہیں لیکن ملازمین کی میڈیکل الاؤنسز میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سوات کے سماجی کارکن اور بلدیہ مینگورہ کے سابق ایڈمنسٹریٹر فضل خالق ماڈرن نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس عزم کے ساتھ برسراقتدار آئی ہے کہ وہ سو دنوں میں عوام کو ریلیف مہیا کرے گی لیکن ابھی تک تو ایسا دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ روپے کی قیمت گھٹ گئی ہے اور ڈالر کی بڑھ گئی ہے ، اس کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آنے والا ہے ۔ سوات جو کہ ٹیکس فری زون ہے ، لیکن ابھی تک یہاں کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بلوں میں غیر اعلانیہ طور پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔ ماڈرن صاحب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے پنشنوں میں اضافہ کریں اور ان کے میڈیکل الاؤنسز کو بھی بڑھا دیں تاکہ وہ اس مہنگائی کا مقابلہ کرسکیں۔
نئی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے پنشنوں میں اضافہ کیا جائے۔فضل خالق ماڈرن
