سوات   (مارننگ پوسٹ)  سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق لکچرار ثناء اللہ، ان کی اہلیہ اور جواں سال بیٹی کی میتیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ ماہر تعلیم ثناء اللہ اور ان کے اہل خانہ گذشتہ روز عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض واپس آرہے تھے کہ راستے میں ٹریفک حادثے میں وہ، ان کی اہلیہ اور بیٹی جاں بحق اور دو بیٹیاں زخمی ہوئی تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی میتیں دوپہر ایک بجے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچیں گی اور اس کے بعد ان کو سوات لایا جائے گا، جہاں مغرب کے بعد ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ بعد میں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔