خیبرپختونخوا پولیس نے چار افسران کی تقرریوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردیے ، سنٹرل پولیس آفس پشاور سے گزشتہ روز جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق ڈی ایس پی انوسٹی گیشن پشاورسٹی عبد الصمد کو تبدیل کردیاگیا جو جلد کورس کیلئے جائیں گے جبکہ ان کی جگہ ڈی ایس پی سپیشل برانچ طیب جان کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سٹی تعینات کردیاگیا ،سی ایم سیکرٹریٹ میں بطور انسپکٹر ڈیوٹی سرانجام دینے والے گریڈ 16 کے پولیس افسر فضل رحمان کو قائمقام ڈی ایس پی سی ایم سیکرٹریٹ تعینات کردیاگیاجبکہ ایکٹنگ ایس ڈی پی او سوات سٹی حبیب اللہ کو بھی کورس میں شرکت کیلئے سی پی او کلوز کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔
خیبرپختونخوا پولیس نے چار افسران کی تقرریوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردیے
