سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے علاقے گا شکو ڑ میں انتظا میہ نے کا رروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے 2 مکا نات اور 8 دکا نیں مسما رکردیں۔ روڈ توسیع کے لئے نوٹس دینے کے بعد عمارتوں کو مسما ر کر دیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ جمشید خان حلیم زئی نے این ایچ اے حکام کے ہمراہ خوازہ خیلہ گاشکو ڑ میں تجا وزات کے خلاف کا رروائی کی نگرانی کی۔ پہلے مر حلے میں روڈ تو سیع کے لئے دو مکا نات سمیت آٹھ دکا نوں کو مسما ر کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جو مکا نات اور دکانیں روڈ کی حدود میں واقع ہیں۔ مالکان انہیں خود ختم کریں۔ بصورت دیگر انتظامیہ کارروائی کرنے پر مجبور ہوگی