سوات   (مارننگ پوسٹ) ایشیا کا سویئٹزر لینڈ  سوات میں خوشگوار سرد موسم اور سوات موٹروے کھلنے کی وجہ سے سیاحوں نے سوات میں ڈیرے ڈال دئے ہیں۔ اور ہزاروں کے تعداد میں ملک کے مختلیف حصوں سے سیاحوں کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے سوات میں موجود سولہ سو کے قریب ہوٹلوں میں اکثر کمرے بک رہنے لگے۔سیاحتی علاقوں مینگورہ، مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، مٹلتان، مہو ڈنڈ اور دیگر پُرفضا مقامات پر سیاحوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ روازنہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح سوات آرہے ہیں۔ جو کرایہ کے گھروں اور ہوٹلوں میں قیام پزیر ہے