سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں گیارہ سال بعد فوج نے سول اختیارات اور انتظامات سوات سول انتظامیہ اور پولیس کو حوالے کردی ،اس سلسلے میں سیدوشریف ایرپورٹ میں باقاعدہ ایک تقریب منعقدکی گئی جس میں صوبائی وزیرا علی ،کورکمانڈڑ پشاور،ڈی پی او سوات اور دیگر اعلی فوجی وسول حکام شرکت نے شرکت کی ،تفصیلات کے مطابق سوات میں 11 سال قبل دوران اپریشن سول اختیارات  معطل کردیئے گئے اور یہ اختیار ات پاک فوج کو منتقل کردیئے گئے تھے لیکن اب چونکہ سوات میں امن قائم ہیں تو آج یہ اختیارات پاک فوج سے دوبارہ سول انتظامیہ کو سونپے گئے جس کے لئے سیدوشریف ائرپور ٹ میں باقاعدہ ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر اعلی محمود خان ،کورکمانڈر پشاور اور دیگر اعلی فوجی وسول حکام نے شرکت کی دوران اپریشن سوات کے علاوہ ملاکنڈ ڈیوثرن کے دیگر اضلاع دیراپر ،دیر لوئر ،شانگلہ اور بونیر میں بھی کامیاب اپریشن کے بعد ان اضلاع سے پاک کو دیئے گئے خصوصی اختیارات سول انتظامیہ کو منتقل کردیئے گئے تھے جبکہ سوات کے تحصیل بحرین میں پہلے ہی یہ اختیارات دیرپا امن کے بعد منتقل کردیئے گئے ہیں