محکمہ ابتدائی تعلیم نے وفاقی حکومت کی ہدایت پرخیبر پختونخوامیں مد ا رس کی رجسٹریشن کا سلسلہ رواں ماہ سے شروع کرنیکی منصوبہ بندی کر لی ہے جس کیلئے محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاترمیں ریجنل آفس قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں صوبہ بھر کے مدارس کی رجسٹریشن کیلئے پشاور، سوات، ڈی آئی خان اور ہزارہ میں ریجنل دفاتر قائم کئے جارہے ہیں جو مذکورہ علاقوں میں قائم تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن کویقینی بنائیں گے اس سلسلے میں گزشتہ روز متعلقہ اضلاع کے تعلیمی افسران کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ریجنل دفاتر میں اقدامات اٹھائے جائیں اس حوالے سے بتایاگیاہے کہ خیبرپختونخوامیں مدارس کی رجسٹریشن کی ذمہ داری پہلی مرتبہ محکمہ تعلیم کو دی گئی ہے قبل ازیں مدارس کی رجسٹریشن انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کے تحت تھی مراسلہ کے مطابق اساتذہ اور ایجوکیشن آفیسرز مدارس کی رجسٹریشن کے مجاز ہوں گے جو کہ ڈیڑھ سے 2ماہ کے عرصے یعنی فروری کے اختتام تک تمام مدارس کی رجسٹریشن مکمل کرکے باقاعدہ فہرستیں تیار کی جائیںگی ۔