صوبائی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت شوکت علی یوسفزئی کو ڈپٹی کمشنر پشاور مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سوات سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت شوکت علی یوسفزئی کو تبدیل کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر پشاور کی ذمہ داری دینے پر غور شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق شوکت علی یوسفزئی کو حال ہی میں صوبائی حکومت نے عدالتی احکامات کی روشنی میں پی ایم ایس گروپ میں شامل کیا جبکہ اس سے قبل وہ فشریز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے
ایڈیشنل سیکرٹری زراعت شوکت علی یوسفزئی کو ڈپٹی کمشنر پشاور مقرر کرنے پر غور شروع
