سوات(مارننگ پوسٹ) سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے طرف ممبر سازی کا آغاز ، الیکڑانک میڈیا کے تمام رپورٹر اور کیمرہ مین اہل ہونگے اجلاس میں فیصلہ تفصیلات کے مطابق سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے کابینہ کا اجلاس چیئرمین شیرین زادہ کی سربراہی میں منعقد ہوا ،اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز کو درپیش مسائل پر بحث ہوئی اور ایسوسی ایشن کے کارکردگی بڑھانے کے لئے باقاعدہ پالیسی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں پاکستان الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے آئین پر عمل کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سوات میں تمام الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ رپورٹر اور کیمرہ مینوں کو ایسوسی ایشن میں بطور ممبر بنایاجائیگا، صرف ان ٹی وی چینل کے نمائندوں کو اہل تصور کیاجائیگا جن کو پیمرا کے طرف سے باقاعدہ لائسنس دیاگیاہو اور وہ سٹیلائٹ پر ان ائر ہو۔ قومی زبان میں ہو یا مادری زبان پشتومیں ہوں۔ اجلا س میں ممبر شپ فارم کی منظوری بھی دی گئی ، اجلاس میں تمام ٹی وی چینلز کے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو ایسوسی ایشن میں ممبر شپ حاصل کرنے کی باقاعدہ دعوت دی گئی ، خواہشمند رپورٹر ز اور کیمرہ مینوں کو ممبرشپ فارم پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ممبرشپ فارم ایسوسی ایشن کے صدر یا جنرل سیکرٹری سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ پر کیاگیا فارم انہی افراد کے ساتھ جمع کی جاسکتی ہے ۔
سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن نے ممبر سازی کا آغاز کردیا
