سوات کے گراسی فٹ بال سٹیڈیم میں کل منگل کو ہونے والے ن لیگ کے جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں جس سے مریم نواز خطاب کریں گی۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق سٹیڈیم میں تیس ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔ جلسہ میں پچاس ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ جلسہ کے لئے انتظامیہ نے سیکورٹی انتظامات کو بھی آخری شکل دے دی۔