پشاور۔مالم جبہ اراضی سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نیب میں پیش ہوئےاوربیان ریکارڈ کروا دیا۔

نیب خیبر پختونخوا کےمطابق مالم جبہ میں سرکاری اراضی لیز پردینےپرسابق 2 چیف سیکرٹریز اور ایم ڈی ٹور ازم کو طلب کیا گیا تھا۔ سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان اور ایم ڈی ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ مشتاق احمد اس حوالے سے بیان نیب خیبر پختونخوا میں قلمبند کرائیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لئے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز 32 سال تک کر دی گئی تھی، مالم جبہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔