سوات(مارننگ پوسٹ ) فوج نے بریم مٹہ چیک پوسٹ بھی پولیس کے حوالے کردی ،سوات میں پاک فوج کی جانب سے چیک پوسٹیں پولیس کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خوازہ خیلہ کے بعد فوج نے بریم مٹہ چیک پوسٹ بھی پولیس کے حوالے کردی۔ اس سلسلے میں بریم چیک پوسٹ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے کرنل امیر نے محکمہ پولیس کے ڈی ایس پی اکبر خان شنواری کو ایک یاد گار کے ذریعے چیک پوسٹ حوالہ کی جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے چیک پوسٹ خالی کردی اور پولیس اہلکاروں کو بریم چیک پوسٹ پر تعینات کردیا گیا۔
فوج نے بریم مٹہ چیک پوسٹ بھی پولیس کے حوالے کردی
