سوات(مارننگ پوسٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام اور نومنتخب چیئرمین شیرین زادہ اور دیگر کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی ہے ۔ نومنتخب کابینہ کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت میڈیا سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ اپنے دیگر ساتھیوں کی توقعات پر پورا اُترے گی ۔
زیراعلیٰ محمود خان کا سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام کا خیرمقدم
