سوات(مارننگ پوسٹ)سوات ڈرائیونگ لائسنس تصدیق کے آڑ میں عوام کو دونوں ہاتھ سے لوٹنے کا انکشاف سیدو شریف ہسپتال میں لائسنس کی فارم سی تصدیق عوام کے لیے وبال وجان بن گیا،کیجولٹی میں موجود ڈاکٹر فی فارم کی تین سو روپے وصول کرنے لگے۔ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی،ڈاکٹروں کو فارم سی کی تصدیق کی آڑمیں عوام کو لوٹنے کی کھلی اجازت۔تفصیلات کے مطابق سوات ڈرایئونگ لائیسنس تصدیق کے آڑ میں کیجولٹی اور  دیگر وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز عوام کو بے دردی سے لوٹنے لگےفارم سی کے تصدیق کے آڑ میں عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا یہ سلسلہ عر صہ دراز سے جاری ہے لیکن محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے اس پر چشم پوشی اختیار کرلی ہے عوام سے جاری اس لوٹ مار کی باری میں جب ایم ایس ، چیف ایگزیکٹیو سیدو شریف ہسپتال اور دی سوات سے فون پر بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گیی،تو انہوں نے کال رسیو نہیں کی