سوات(مارننگ پوسٹ)مختلف واقعات میں ایک جاں بحق کئی زخمی ، بریکوٹ میں موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم ایک جاں بحق تین شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق بریکوٹ مین شاہراہ پر شنگرادار کے قریب تصادم جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمد سلیم، عماد موٹرکار ڈرائیور حضرت ولی شدید زخمی ہوئے جن کو فوری طوپر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا، بعدمیں موٹرسائیکل سوار محمد سلیم زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس طرح مٹہ کے علاقے کورے میں رکشے کی ٹکر سے نذر گل سکنہ چپریال شدید زخمی ہوا جن کو مٹہ اسپتال منتقل کردیاگیا، جبکہ مٹہ ہی میں شادہ شدہ خاتون نے مبینہ طورپر زہریلی دا کھالی جن کو بے ہوشی کی حالت میں مٹہ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرادیاگیاہے۔