سوات(مارننگ پوسٹ)سوات یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت ہزاروں طلبہ بروقت چھٹی نہ دینے پر خوار،سوات یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہزاروں طلبہ بروقت چھٹی نہ دینے پر خوار ہوگئے۔ غیر یقینی صورتحال کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے یونیورسٹی کھلی رکھنے کا اعلان کیا جب صبح ہزاروں طلبہ یونیورسٹی پہنچے، تو ان سے کہا گیا کہ چھٹی ہے۔ اس وجہ سے دور دراز سے آئے طلبہ واپس چلے گئے جس پر والدین نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔
سوات یونیورسٹی ہزاروں طلبہ کا بروقت چھٹی نہ دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار
