سوات ( مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت ختم کرنے کا معاملہ ، ایم پی اے عزیز اللہ گران ہسپتال پہنچ گئے ، پیرامیڈیکس نے 5 نومبر تک احتجاج موخر کر دی ، ایم پی اے عزیز اللہ گران نے پیرامیڈیکس کو وزیراعلیٰ سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرا دی ، پیرامیڈیکس نے احتجاجی کال پانچ نومبر تک واپس لے لی مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بھر پور احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی ، تفصیلات کے مطابق سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال میں آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈیشنیشن کونسل کا جنرل باڈی اجلاس ہوا، جسمیں پی ڈی اے کے طرف سے ڈاکٹرافتاب، ڈاکٹر فخراسلام، ڈاکٹراشتیاق، اے پی پی ایس ایف کے صدر میاں گل علیم ،اورتمام کیبنٹ ممبرز، ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کے صدر سیراج خان ، تمام کیبنٹ ممبرز اوردرجہ چہارم ایسوسی ایشن کے صدر اکبرعلی معہ تمام کیبنٹ ممبرز اوردیگرتمام سٹاف شریک ہوئے ، اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے موجودہ حکومت سے پرزورمطالبہ کیاگیاکہ فوری طورپر ضلع سوات میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کو بمقام سنٹرل ونگ برقراررکھاجائے اورفوری طورپراس کونوٹیفکیشن جاری کیاجائے جبکہ ٹیچنگ ہسپتال کو سیدوہسپتال کے نئے بلڈنگ میں فوری طور پر فعال کیاجائے صوبے کے دیگراضلاع مثلاً پشاور، مردان، ایبٹ آباد، بنوں ، نوشہرہ وغیرہ کے مقابلے میں ڈی ایچ کیو کوٹیچنگ میں شامل کرنایہاں کے عوام کیساتھ موجودہ حکومت اوروزیراعلیٰ کی زیادتی ہوگی ، اس قسم کے غیرمنصفانہ فیصلے کے خلاف ہم بھرپور احتجاجی تحریک اورہڑتال کرینگے۔ اورعوام بھی سڑکوں پر ہونگے اجلاس میں صوبائی ایم پی اے عزیز اللہ گران کی آمد اورانکی احتجاج کرنیوالوں کووزیراعلیٰ سے ملاقات کی یقین دہانی اوراس جائز عوامی مسلے میں بھرپور ساتھ دینے پرفی الحال احتجاج اورہڑتال کے کال آئندہ 5نومبر تک ملتوی کردی وزیراعلیٰ سے ملاقات میں مسئلہ حل نہ ہوا۔ توایک بھرپور احتجاجی تحریک شروع ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حیثیت ختم کرنے کا معاملہ،عزیز اللہ گران کا اہم اعلان
