سوات(مارننگ پوسٹ)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سوات کے عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں اور سوات کی ترقی اور خوشحالی میرا مشن ہے ،گزشتہ روز وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان اور ڈیڈیک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور زراعت کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور وہاں کے عوام کے مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے انکو سوات کے عوام کے مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ سوات کے عوام عمران خان اور پی ٹی ائی سے محبت کرنے والے ہے اور ہر دور میں انہوں نے پی ٹی ائی کا ساتھ دیا ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ سوات کے عوام کے مشکلات سے بخوبی اگاہ ہوں اور انہیں وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں ایک ایسی ٹیم دی ہے جس پر مجھے فخر ہے اور وہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے مشکلات کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے ملکی بقاء کی جنگ میں جو قربانیاں دی ہے وہ قابل تعریف ہے اور اسکو کسی بھی صورت رائیگا ں نہیں جانے دینگے انہوں نے کہا کہ سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور وہاں پر ایسے علاقے موجود ہے جسکو روڈز کی تعمیر پر اس علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور وہاں پر معاشی خوشحالی ائیگی ۔
سوات عوام کے مشکلات حل کرنے کیلئے وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں ایک ایسی ٹیم تشکیل دی ہے جس پر مجھے فخر ہے۔عمران خان
