پشاور(نیوز) خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع بشمول پشاور کے سرکاری سکولوں میں ایس ایس اور ہیڈماسٹرز کی363 پوسٹیں خالی ہونے کی نشاندہی کردی گئی ہے جن پر تعیناتیوں کیلئے ستمبر میںڈی پی سی اجلاس کے باوجود بھی ترقی کے کیس پرکوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرز کی پوسٹیں خالی ہونے پر انتظامی امور متاثرہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے گریڈ سترہ سے اٹھارہ میںایس ایس اور ہیڈماسٹرز کی پوسٹوں پر ترقیوں کیلئے 363 افراد کاکیس تیارکرکے سیکرٹریٹ بھجوا یا تھا جہاں سے ترقیوں سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ،محکمہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے رابطہ پر بتایاکہ ایس ایس اور ہیڈماسٹرز کی پوسٹوں پر ترقی پانیوالے افراد کی ان خالی آسامیوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیںگی جس سے ان سکولوں میںکمی پوری ہوجائیگی
خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع کے سرکاری سکولوں میں ایس ایس اور ہیڈماسٹرز کی363 پوسٹیں خالی
