سوات(مارننگ پوسٹ) سوات یونی ورسٹی شعبہ صحافت پچھلے چھ سالوں سے صرف دو فیکلٹی ممبر چلارہے ہیں، لاکھوں روپے کے آلات الماریوں میں خراب ہورہے ہیں۔ کمپیس ریڈیو کی لائسنس لینے کی باجود بند، طلباء کو منتیں کرکے جرنلزم میں داخلے دلوائے جاتے ہیں مگر معیار ایسا کہ ماسٹر کئے ہوئے طلباء کو عملی صحافت میں صفر تفصیلات کے مطابق سوات یونی ورسٹی میں شعبہ صحافت کو بنائے ہوئے چھ سال گزر گئے ہیں مگر معیار کا یہ عالم ہے کہ صرف دو فیکلٹی ممبران پورے ڈیپارٹمنٹ کو چلارہے ہیں بعض مضامین پڑھانے کے لئے دوسرے ڈیپارٹمنٹ سے اساتذہ کو لیاجاتاہے جبکہ کئی مضامین کے لئے ویزٹر اساتذہ کی خدمات لی جاتی ہے ۔ شعبہ صحافت میں عملی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔عملی صحافت کے لئے مواقع موجود ہونے کے باجود اس سے استفادہ نہیں لیاجاتا۔ ہر سال جرنلزم ڈیپارٹمنٹ میں داخلوں کے لئے طلبا ء کی منت سماجت کی جاتی ہے دوسرے شعبوں سے رہ جانے والے طلباء کو شعبہ صحافت میں کھپایاجاتاہے ۔ تاکہ یہ شعبہ بند نہ ہو ۔ نااہلی کی انتہایہ کہ چار سال قبل ایک غیر سرکاری ادارے نے شعبہ صحافت کو کیمرے، لیپ ٹاپس، ایڈٹینگ سسٹم ، ساونڈ ریکارڈر، آڈیو مکسر اور دیگر قیمتی آلات خیرات کے طورپر طلباء کو عملی کام کے لئے دئے تھے ۔ مگر ان آلات کو الماریوں میں بندکررکھاہے۔ ان سے کسی قسم کا فائدہ نہیں اٹھایاجارہاہے۔ کئی آلات بے کار ہوچکے ہیں اس طرح یونی ورسٹی آف سوات کو پیمراکے طرف سے کیمپس ایف ایم ریڈیو کا باقاعدہ لائسنس مل چکاہے ۔جس پر طلباء کے لئے مختص فنڈ سے کروڑوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ مگر تاحال کیمپس ریڈیو کو چالو نہیں کیاجاسکا۔ شعبہ صحافت کے متعدد طلباء نے میڈیا کو بتایاکہ پچھلے تین سالوں سے طلبا ڈربہ نماکمروں میں پڑھائی پرمجبورہے۔ ان کے نام پر لاکھوں روپے کی فنڈ جاری کئے جاتے ہیں ۔ مگر نہ تو ان کے پاس کمپیوٹر کی سہولت ہیں نہ لائیبریری میں متعلقہ مضامین کے کتابیں دستیاب نہ ریسریچ کے لئے ان کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہیں۔ اس طرح عملی کام کے لئے بھی کوئی مناسب انتظامات موجو د نہیں ۔جبکہ مزکورہ تمام سہولیات کے لئے ان سے فیس لی جاتی ہے ۔کئی سالوں سے طلباء کے سٹڈی دورے معطل ہے ۔ نامعلوم وجوہات کے بنا پر مضمون نویسی، ویڈیو رپورٹنگ ، آڈیو رپوٹنگ کی عملی تربیت معطل ہے ۔ طلباء نے اعلی حکام سے اعلی سطح پر بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔اس سلسلے میں شعبہ صحافت کے انچارج سے بار بار رابطہ کیاگیا مگران سے رابطہ نہ ہوسکا۔
سوات یونی ورسٹی شعبہ صحافت پچھلے چھ سالوں سے صرف دو فیکلٹی ممبر چلانے کا انکشاف، طلباء کا اعلی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ
