سوات (مارننگ پوسٹ) جے یو آئی سوات کے رہنما ڈاکٹر امیر زادہ خان نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ایک خلاء پید اہو گیا ہے مولانا سمیع الحق ایک نڈر اور بے باک مذہبی رہنما تھے ان کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کا قتل ایک بڑا سانحہ ہے اور اس سانحے نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں مولانا سمیع الحق جیسے مذہبی لیڈر غیر محفوظ ہو اس ملک کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے دعوے بے بنیاد اور حکومتی دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے ۔
مولانا سمیع الحق کا قتل ایک بڑا سانحہ ہے اور اس سانحے نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے، امیر زادہ خان
