سوات(مارننگ پوست) منگلور کے علاقہ شالدرہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیدوشریف کے رہائشی کو قتل کردیا،مقتول بلال اپنے شریک حیات کے ساتھ کسی کام سے گیا ہوا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی،گزشتہ روز منگلورہ کے علاقہ شالدرہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیدوشریف کے رہائشی نوجوان بلال ولد عبدالغفور ایڈوکیٹ کو قتل کردیا،مقتول کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا،مقتول کے ورثاء نے عالمگیر،سہراب ،حیات اللہ ،ذاکر اللہ ،رستم حیات اور رحمت حیات ساکنان منگلور پردعویداری کردی،منگلور پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔