سوات (مارننگ پوسٹ) سوات مٹہ کے علاقے نوخارہ میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے نوخارہ میں تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آفاق ولدعمرفاروق اور واجد ولد نظام الدین ساکنان نوخارہ اور دوسری موٹرسائیکل پر سوار عابد ولد عزیز الرحمان سکنہ مینگورہ زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے ۔
مٹہ میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگیئ 3افراد زخمی
