سوات(مارننگ پوسٹ) وزیر اعلی محمود خان نے سوات موٹر وے کی دوسری سنگ میل کاٹلنگ انٹر چینج سے چکدرہ تک جاری تعمیراتی سر گرمیوں کو تیز کرنےاور پلوں ،انٹر چینج اور ٹنل سمیت منصوبے کی بروقت تکمیل کی تقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ چکدرہ سے مینگورہ تک سوات موٹر وے کے توسیع کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔اور کہاں ہے کہ سوات موٹر وے کے لیے پولیس،درکارگاڑیوں کی خریداری اور دیگر مطلوبہ ضروریات کے لیے اقدامات تیز کئے جائے حکومت جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرچکی ہے جس پر عمل درامد یقینی بنایا جائیگا۔وزیر اعلی محمود خان کا اجلاس سے خطاب