سوات(مارننگ پوسٹ)صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان اور ڈیڈک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کو تمام تر وسائل فراہم کرینگے اور انہیں ایک مثالی ادارہ بنائنگے ،گزشتہ روز پشاور میں ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد اور منیجر ایڈمن اصف سلیم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیدا محمد نے انہیں ڈبلیو ایس ایس سی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مینگورہ شہر میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ عید قرباں پر صفائی کا بھی تذکرہ کیا اس موقع پر محب اللہ خان اور فضل حکیم نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ڈبلیو ایس ایس سی کا کردار قابل تعریف ہے اور گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں بھی اسکی تعریف کی گئی انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے قیام کے بعد مینگورہ شہر کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا مسئلہ ختم ہوچکا ہے اور عوام کو بغیر کسی تعطل اور شدید لوڈشیڈنگ میں بھی پینے کے پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ،انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعلی محمود خان سے بات ہوئی ہے اور وہ ڈبلیو ایس ایس سی کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب یہ ایک خود مختیار اور بڑا ادارہ بن جائیگا ،انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اس طرح ہی اپنے کوششیں جاری رکھیں اور تمام تر کام میرٹ اور شفاف طریقے سے سرانجام دیں ،اس موقع پر منیجر ایڈمن اصف سلیم نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ادارے میں تمام تر کام حسب سابق شفاف طریقے سے جاری رہینگے ۔
واسا مینگورہ کو تمام تر وسائل فراہم کرینگے اور انہیں ایک مثالی ادارہ بنائنگے
